Brailvi Books

خوفناک جادو گر
4 - 26
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھو تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
کے قریب آکر بے کار ہو جاتے ۔ اب اُنہوں نے ایسا جادو کیا کہ ہزاروں سانپ پہاڑوں سے اُتر کر خواجہ صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور مسلمانوں کی طرف لپکنے لگے، مگر جُوں ہی وہ حِصار کے قریب آتے مرجاتے۔ جب چیلے ناکام ہوگئے تو خود ان کا گُرُو خوفناک جادوگر اَجَے پال جوگی جادو کے ذَرِیعے طرح طرح کے شُعبدے دکھانے لگا مگر حِصار کے قریب جاتے ہی سب کچھ غائب ہوجاتا۔ جب اس کا کوئی بس نہ چلا تو وہ بپھر گیا اورغُصّے سے پَیچو تاب کھاتے ہوئے اس نے اپنا مِرگ چھالا (یعنی ہرنی کا چمڑابالوں والا ) ہوا میں اُچھالا اورکود کر اُس پرجابیٹھا اور اُڑتا ہواایکدم بلند ہوگیا۔ مسلمان گھبرا گئے کہ نہ جانے اب ا وپر سے کیا آفت برپا کریگا! میرے آقاغریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس کی حَرَکت پر مسکرا رہے تھے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی نعلینِ مبارَک کو اشارہ کیا،حکم پاتے ہی وہ بھی تیزی کے ساتھ اُڑتی ہوئیں جادوگر کے تَعاقُب میں روانہ ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپر پہنچ گئیں اور اس کے سر پر تڑاتڑ
Flag Counter