چُنانچِہ سیِّدُنا سلطانُ الہند خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مدینۃ الہندا جمیر شریف تشریف لائے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مساعیئ جمیلہ سے لوگ جُوق دَر جُوق حلقہ بگوشِ اسلام ہونے لگے۔ وہاں کے کافِر راجہ پرتھوی راج کو اس سے بڑی تشویش ہونے لگی۔ چُنانچِہ اس نے اپنے یہاں کے سب سے خطرناک اور خوفناک جادوگر اَجَے پال جوگی کوسرکار خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مقابلے کے لئے تیّار کیا۔ ''اَجَے پال جوگی'' اپنے چَیلوں کی جماعت لے کر خواجہ صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس پہنچ گیا۔ مسلمانوں کا اِضطِراب دیکھ کرحُضُور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ان کے گرد ایک حِصار کھینچ د یا اور حکم فرمایا کہ کوئی مسلما ن اِس دائرے سے باہَر نہ نکلے۔ اُدھر جادوگروں نے جادو کے زور سے پانی، آگ اور پتھّر برسانے شروع کر دیئے مگر یہ سارے وارحِصار کے