خوفناک جادو گر |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! آپ کے وِصال کے بعد دُرُودپاک آپ تک کیسے پہنچا یا جائے گا؟'' ارشا د فرمایا کہ'' اللہ عزوجل نے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے اجسام کو کھا نا زمین پر حرام فرمایاہے ۔''
(سُنَنُ اَ بِی دَاو،د ج1ص391حدیث 1047داراحیاء التراث العربی بیروت)
تُو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ مِری چشمِ عالم سے چُھپ جانے والے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1)خوفناک جادُوگر
سلسلہ عالیہ چِشتیہ کے عظیم پیشوا خواجہ خواجگان، سلطانُ الھند حضرت سیِّدُنا خواجہ غریب نواز حسن سَنْجَری علیہ رَحْمَۃُ اللہِ القوی کومدینہ منوَّرہ زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً کی حاضِری کے موقع پر سیِّدُ الْمُرسَلین، خَاتمُ النَّبِیّین ،جنابِ رَحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف سےیہ بشارت ملی: