Brailvi Books

خوفناک جادو گر
25 - 26
خواجہ صاحب کے تین ارشادات
(1)نیکوں کی صحبت نیک کام سے بہتر اور برے لوگوں کی صُحبت بدی کرنے سے بدتر ہے۔(2)بد بختی کی علامت یہ ہے کہ گناہ کرتا رہے پھر اس کے باوُجُود اللہ کی بارگاہ میں خود کو مقبول سمجھے۔(3)خدا کا دوست وہ ہے جس میں تین خوبیاں ہوں : ایک سخاوت دریا جیسی دوسرے شفقت آفتا ب کی طرح تیسرے تواضع زمین کی مانند۔
(اخبار الاخیارص23،24)
 	اجمیر بُلایا،	 مجھے   اجمیر  بُلایا
اجمیر بلایا،  مجھے  اجمیر   بلایا 

اجمیر  بلا کر  مجھے   مہمان بنایا 

          ہو شکر ادا کیسے کہ مجھ پاپی کو خواجہ 

           اجمیر بلا کر  مجھے  دربار  دکھایا

سلطانِ مدینہ  کی محبت  کا  بھکاری 

بن کر میں شہا آپ کے دربار میں آیا
Flag Counter