| خوفناک جادو گر |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے مجھ پردس مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
محیِ دِیں غوث ہیں اور خواجہ مُعینُ الدین ہیں اے حسنؔ کیوں نہ ہو محفوظ عقیدہ تیرا
(9)قتل کے ارادے سے آیا اورمسلمان ہو گیا
ایک دفعہ ایک کافر خنجر بغل میں چھپا کر خوا جہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو قتل کرنے کے اِرادے سے آیا آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اُس کے تَیور بھانپ لئے اور مُؤمنانہ فِراسَت سے اُس کا اِرادہ معلوم کرلیا ۔ جب وہ قریب آیاتو اس سے فرمایا:''تم جس ارادے سے آئے ہو اُس کو پورا کرو میں تمہارے سامنے موجود ہوں۔'' یہ سُن کر اُس شخص کے جِسم پر لَرزہ طاری ہوگیا ۔ خنجر نکال کر ایک طرف پھینک دیا اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے قدموں پر گِر پڑا اور سچے دل سے توبہ کی اور مسلمان ہو گیا۔
(مرآۃ الاسرار مترجم ص 598 ،الفیصل مرکز الاولیاء لاہور)
داتا گنج بخش رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مَزارِ پُراَنوار پر آمد
مرکز الاولیاء لاہورمیں حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج