دیکھا آپ نے! حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ علٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام صاف صاف اعلان فرما رہے ہیں کہ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بخشی ہوئی قدرت سے مادر زاد اندھوں کو بینائی اور کوڑھیوں کو شِفا دیتا ہوں حتّٰی کہ مُردوں کو بھی زندہ کر دیا کرتا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے انبیاء ِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو طرح طرح کے اختیارات عطا کئے جاتے ہیں اور فیضانِ انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلام سے اولیاءِ عُظام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام کو بھی اختیارات دیئے جاتے ہیں، لہٰذا وہ بھی شفا دے سکتے ہیں اوربَہُت کچھ عطا فرما سکتے ہیں۔