روحُ اللہ علٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام صاف صاف اِعلان فرمارہے ہیں کہ تم جو کچھ کھاتے ہو وہ مجھے معلوم ہوجاتا ہے اور جو کچھ گھر میں بچاکر رکھتے ہو اس کا بھی پتا چل جاتا ہے۔ اب یہ علم غیب نہیں تو اور کیا ہے؟ جب حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ علٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی یہ شان ہے تو آقائے عیسیٰ میٹھے میٹھے مصطفےٰ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی کیا شان ہوگی؟ آپ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم سے آخر کیاچھپا رَہ سکتا ہے؟ آپ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے تواللہ عَزَّوَجَلَّ جو کہ غیبُ الغیب ہے، اُس کو بھی چشمانِ سر سے مُلاحَظہ فرما لیا۔ ؎