| خوفناک جادو گر |
فرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
مدینے کے تاجدار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے پاس علمِ غیب آتا ہے تو تم پر اس میں بُخل نہیں فرماتے بلکہ تم کو بتاتے ہیں۔''
(تفیسر خازن ج4 ص3)
اِس آیت و تفسیر سے معلوم ہوا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دا نائے غیوب صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم لوگوں کو علمِ غیب بتاتی ہیں اور ظاہر ہے بتائے گا وُہی جو خود بھی جانتا ہو۔
عیسٰی علیہ السلام کا علمِ غیب
حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ کے علمِ غیب کے بارے میں پارہ 3 سورہ اٰلِ عمران آیت نمبر 49میں ارشاد ہوتا ہے:
وَاُنَبِّئُکُمۡ بِمَا تَاۡکُلُوۡنَ وَمَا تَدَّخِرُوۡنَ ۙ فِیۡ بُیُوۡتِکُمْ ۙ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لَّکُمْ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿ۚ۴۹﴾
ترجَمہ کنزالایمان: اور تمہیں بتاتا ہوں جو تم کھاتے اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو۔ بیشک ان باتوں میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! منُدرَجہ بالا آیت میں حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ