عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے اولیائے عِظام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام بھی غیب کی خبریں بتا سکتے ہیں۔ چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبد الحقّ محدِّثِ دِہلوی علیہ رَحْمَۃُ اللہِ القوی نے ''اَخبارُ الاخیار ''صَفْحَہ نمبر15میں حضورِ غوثُ الاعظم علیہ رَحمَۃُ اللہ الْاَکرم کا یہ ارشاد ِ معظَّم نقل کیا ہے: ''اگر شریعت نے میرے منہ میں لگام نہ ڈالی ہوتی تو میں تمہیں بتا دیتا کہ تم نے گھر میں کیا کھایا ہے اور کیا رکھا ہے، میں تمہارے ظاہر و باطن کو جانتا ہوں کیونکہ تم میری نظر میں آر پار نظر آنے والے شیشے کی طرح ہو۔''
حضرتِ مولیٰنا رُومی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مثنوی شریف میں فرماتے ہیں: