Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
99 - 136
اپنے بیٹے کو کھڑا کیا تو وہ کھڑا ہو گیا۔ 

(۳)۔۔۔۔۔۔ اتخاذ:

مثال			معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

اِسْتَوْطَنَ عَتِیْقٌ کَرَاتَشِیاً 	عتیق نے کراچی کو وطن بنا لیا	وَطَنٌ		وطن

    اس مثال میں فاعل(عتیق) نے مفعول( کراچی) کو مأخذ( وطن) بنا لیا ۔ 

(۴)۔۔۔۔۔۔ابتداء:ابتداء کی درج ذیل دو صورتیں ہیں :

اول :باب اِسْتِفْعَال کاایسے فعل میں استعمال ہونا جس سے مجرد استعمال نہ ہوا ہوجیسے :اِسْتَأجَزَ عَلَی الْوِسَادَۃِ:وہ تکیہ پر ٹیڑھا ہوکر بیٹھا۔کہ اس کامجرداستعمال نہیں ہوتا۔

ثانی :باب اِسْتِفْعَال کاایسے فعل میں استعمال ہونا جس کامجرداستعمال تو ہومگر معنی تبدیل ہوجائے ۔جیسے:اِسْتَعَانَ رَجُلٌ: آدمی نے موئے زیر ناف مونڈے۔ کہ استعان کامجرد عان بمعنی مدد کرنا استعمال ہواہے۔

(۵)۔۔۔۔۔۔طلب مأخذ: 

مثال			معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

اِسْتَخَرْتُ 	میں نے خیر طلب کی			خَیْرٌ		بھلائی

    اس مثال میں فاعل (ذات متکلم) نے مأخذ (بھلائی )کو طلب کیا۔ 

(۶)۔۔۔۔۔۔ تعمل: 

مثال			معنی			مأخذ		مدلول مأخذ