| خاصیات ابواب الصرف |
اس باب کی درج ذیل خاصیات ہیں: (۱) موافقت (۲) مطاوعت (۳) اتخاذ(۴) ابتداء (۵) طلب مأخذ (۶) تعمل (۷) تحول(۸)قصر (۹) حسبان (۱۰) وجدان(۱۱) لیاقت(۱۲) صیرورت ۔ (۱)۔۔۔۔۔۔موافقت :باب اِسْتِفْعَال درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے : ۱۔ موافقت سَمِعَ وَکَرُمَ:باب اِسْتِفْعَال کا باب سَمِعَ وَکَرُمَ کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
ذَئِبَ زَیْدٌ وَذَوُبَ زَیْدٌ وَاِسْتَذْأَبَ زَیْدٌ:
زید خباثت میں بھیڑیئے کی طرح ہوگیا۔ یہ تینوں ابواب ہم معنی ہیں۔ ۲۔موافقت إِفْعَال: باب اِسْتِفْعَال کا باب إِفْعَال کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
أَعْصَمَ زَیْدٌ وَاسْتَعْصَمَ زَیْدٌ:
زید باز رہا۔دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ ۳۔موافقت اِفْتِعَال:باب اِسْتِفْعَال کا باب اِفْتِعَال کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:
اِسْتَخْدَمَ عَمْرٌو وَاخْتَدَمَ عَمْرٌو:
عمرو نے خدمت مانگی۔ دونوں باب ہم معنی ہیں۔ ۴۔موافقت تَفَعُّل: باب اِسْتِفْعَال کا باب تَفَعُّل کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
تَرَبَّحَ بَکْرٌ وَاسْتَرْبَحَ بَکْرٌ:
بکر نے نفع طلب کیا۔ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ (۲)۔۔۔۔۔۔ مطاوعت إِفْعَال:جیسے:
أَقَامَ الْاَبُ اِبْنَہ، فَاسْتَقَامَ:
باپ نے