Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
95 - 136
 (۴)۔۔۔۔۔۔ ابتداء: جیسے: اِسْتَلَمَ زَیْدٌ : زید نے پتھر کو بوسہ دیا۔ اس مثال میں اِسْتَلَمَ فعل بوسہ کے معنی میں آیاہے اور مجر د میں یہ مادہ سلامتی کے معنی میں استعمال ہوتاہے نہ کہ بوسہ دینے کے معنی میں۔اوراسی کوابتداء کانام دیاجاتا ہے۔ 

(۵)۔۔۔۔۔۔تدریج:جیسے: اِفْتَضَّ عَمْرٌو: عمرو نے پانی آہستہ آہستہ گرایا۔اس مثال میں فاعل( عمرو) نے افتضاض کاعمل آہستہ آہستہ کیاہے ،اسی کو تدریج کہتے ہیں۔

(۶)۔۔۔۔۔۔ تعدیہ:جیسے: خَذَمَ الشَّیْئُ: شے کٹ گئی سے اِخْتَذَمَ زَیْدٌ الْجِلْدَ،زید نے چمڑے کو کاٹ دیا۔اس مثال میں فعل( خذم) مجرد میں لازم تھا کہ باب افتعال میں آنے کے بعد متعدی ہوگیا۔

(۷)۔۔۔۔۔۔تخییر: جیسے: اِطَّبَخَ تِلْمِیْذٌ: شاگرد نے اپنے لیے پکایا۔اس مثال میں فاعل( تلمیذ) نے پکانے کاکام اپنے لئے اختیارکیاہے ۔

(۸)۔۔۔۔۔۔تحویل: 

مثال				معنی			مأخذ	مدلول مأخذ

اِخْتَشَبَ زَیْدٌ السَّیْفَ	زید نے تلوار کو لکڑی جیسا بنادیا	                    خَشَبٌ 	                   لکڑی

    اس مثال میں فاعل( زید)نے مفعول (السیف)کو مأخذ( لکڑی) جیسا بنا دیا ۔

(۹)۔۔۔۔۔۔تطلیہ:

مثال				معنی			مأخذ		مدلول مأخذ	

اِغْتَمَرَ زَیْدٌ		زید نے اپنے جسم پر زعفران ملا 	                            غُمْرٌ                		زعفران