Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
94 - 136
نے عمرو کو غمگین کیا تو وہ غمگین ہوگیا۔

(۳)۔۔۔۔۔۔ اتخاذ: اس کی چار صورتیں بنتی ہیں: 

۱۔فاعل کا مأخذ کو بنانا۔ 

۲۔فاعل کا مفعول کو مأخذ بنانا۔

۳۔فاعل کا مفعول کو مأخذ میں لینا یا پکڑنا۔ 

۴۔فاعل کا مأخذ کو اختیار کرنا یا پکڑنا۔

صورت		مثال			معنی			مأخذ	  مدلول مأخذ

اول	  اِحْتَجَرَ زُہَیْرٌ		زہیر نے حجرہ بنایا			حجر                     	     کمرہ

ثانی	  اِغْتَذٰی الْاَسَدُ الْغَزَالَ	شیر نے ہرن کو غذا بنالیا		                      غذو   	                                      غذا

ثالث 	  اِعْتَضَدَ الْاَبُ الْوَلَدَ   باپ نے بچے کو بازو میں پکڑا/لیا 	                  عضد               	                 بازو

رابع	   اِجْتَنَبَ عَمْرٌو		عمرونے کنارہ پکڑا			جنب                 	      کنارہ

٭۔۔۔۔۔۔پہلی مثال میں فاعل( زہیر) نے مأخذ(کمرہ) کو بنایا۔

٭۔۔۔۔۔۔دوسری مثال میں فاعل (الاسد)نے مفعول( الغزال)کو مأخذ (غذا) بنالیا۔

٭۔۔۔۔۔۔تیسری مثال میں فاعل (الاب) نے مفعول( الولد) کو مأخذ (بازو) میں پکڑ لیا۔

٭۔۔۔۔۔۔چوتھی مثال میں فاعل (عمرو) نے مأخذ (کنارہ) کو اختیار کیا۔ اور یہ چاروں چیزیں اتخاذ میں شامل ہیں۔