| خاصیات ابواب الصرف |
اس با ب میں درج ذیل خاصیات پائی جاتی ہیں: (۱)موافقت(۲)مطاوعت(۳) اتخاذ(۴)ابتداء (۵) تدریج(۶) تعدیہ (۷) تخییر (۸) تحویل (۹) تطلیہ (۱۰) تصرف(۱۱)حسبان(۱۲)سلبِ مأخذ (۱۳)طلبِ مأخذ(۱۴)اخراجِ مأخذ(۱۵)لبسِ مأخذ۔ (۱)۔۔۔۔۔۔موافقت:با ب افتعال درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے : ۱۔ موافقت نَصَرَ:با ب افتعال کا نصر کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
خَزَنَ عَمْروٌ وَاِخْتَزَنَ عَمْرٌو:
عمرو نے مال جمع کیا۔ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ ۲۔موافقت تَفَعُّل: با ب افتعال کابا ب تفعل کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:
تَخَشَّبَ زَیْدٌ السَّیْفَ وَ اخْتَشَبَ زَیْدٌ السَّیْفَ :
زید نے تلوار کو لکڑی جیسا بنا دیا دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ ۳۔ موافقت اِسْتِفْعَال:با ب افتعال کا با ب استفعال کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
اِغْتَشَّ وَلِیْدٌ ب
کراً اور
اِسْتَغَشَّ وَلِیْدٌ عَمْرواً:
ولید نے عمرو کو خائن گمان کیا دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ (۲)۔۔۔۔۔۔مطاوعت تَفْعِیْل:با ب افتعال کابا ب تفعیل کے بعد اس غرض سے آنا تاکہ معلوم ہو کہ پہلے فعل کے فاعل نے اپنے مفعول پر جو اثر کیاتھا ،مفعول نے اس اثر کو قبول کرلیاہے۔جیسے:
غَمَّمْتُ عَمْروًا فَاغْتَمَّ:
میں