سوال نمبر1: درج ذیل خاصیات کی تعریف کریں:
(۱)بلوغ(۲)تعدیہ(۳)تصییر(۴)مطاوعت(۵)ابتداء(۶)لیاقت
(۷)حینونت(۸)تعریض(۹)مبالغہ (۱۰) تحول (۱۱) موافقت (۱۲) تحویل (۱۳)نسبت مأخذ(۱۴) تخییل (۱۵) تشارک ۔
سوال نمبر2:درج ذیل جملوں کا ترجمہ کیاگیا ہے آپ فقط ان میں پائی جانے والی خاصیات بیان کریں: أذَبَ الْمَکَانُ مکان میں مکھیاں بکثرت ہوگئیں
اَشَلَّ زَیْدٌ عَمْرواً زید نے عمرو کو لنجا کرد یا
اَغْلَفَتْ ھِنْدَۃُ ہندہ نے غلاف بنایا
اَقْبَسَ زَیْدٌ ھِنْدَۃَ زید نے ہندہ کو آگ دی
اَخْذٰی اَسَدٌ شیر آہستہ آہستہ چلا
عَظَّمَ سُہَیْلٌ الْکَلْبَ سہیل نے کتے کو ہڈی دی
عَمَّمْتُ زَیْداً میں نے زید کو عمامہ دیا
عَقَّدَ زَیْدٌ زید نے ہار پہنا
شَاتَمَ زَیْدٌ وَّعَمْرٌو زید اورعمرو نے باہم گالی گلوچ کی
ضَاعَفْتُ زَیْداً میں نے زید کو دوگنا دیا
تَبَوَّبَ عَمْروٌ عمرو نے دروازہ بنایا