Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
78 - 136
سبق نمبر : (9)

(۔۔۔۔۔۔باب مُفَاعَلَۃ کی خاصیات۔۔۔۔۔۔)
اس باب کی درج ذیل خاصیات ہیں: 

(۱)تعمل (۲)موافقت(۳)ابتداء(۴)اتخاذ (۵)بلوغ (۶)تصییر (۷)مشارکت

(۱)۔۔۔۔۔۔تَعُّمُلْ:

مثال			معنی			مأخذ	مدلولِ مأخذ

سَایَفَ زَیْدٌ وَّبَکْرٌ	  زید اور بکر باہم تلوار سے لڑے	سَیْفٌ	تلوار

     اس مثال میں فاعل (زید اور بکر) مأخذ( سیف) کو اپنے لڑائی کے کام میں لائے۔ 

(۲)۔۔۔۔۔۔مُوَافَقَت:باب مفاعلہ درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے:

۱۔موافقت نَصَرَ: باب مفاعلہ کا نصر کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
خَذَلَ بَکْرٌ وَ خَاذَلَ بَکْرٌ:
 (بکر نے مدد چھوڑدی) دونوں فعل ہم معنی ہیں۔

۲۔موافقت إِفْعَال:باب مفاعلہ کا باب افعال کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
أَبْعَدَ خَالِدٌ وَبَاعَدَ خَالِدٌ:
دونوں فعل ہم معنی ہیں کہ( خالد نے دور کردیا)۔

۳۔موافقت تَفْعِیْل:باب مفاعلہ کا باب تفعیل کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
بَاکَرَ وَلِیْدٌ وَ بَکَّرَ وَلِیْدٌ:
 ( ولید صبح کے وقت پہنچا)۔ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔
Flag Counter