Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
77 - 136
عَسَّلَ وَلِیْدٌ اِبْنَہ، ولید نے اپنے بیٹے کو شہد کھلایا	عَسَلٌ		شہد

    اس مثال میں فاعل (ولید)نے مفعول (ابنہ )کو مأخذ (شہد) کھلایا۔

(۲۰)۔۔۔۔۔۔إِلْبَاسِ مَأخَذ: 

مثال			معنی			   مأخذ		مدلولِ مأخذ

سَوَّرَتِ الْاُمُّ بِنْتَھَا	ماں نے اپنی بیٹی کو کنگن پہنایا 	                     سِوَارٌ		                          کنگن

    اس مثال میں فاعل(ماں)نے مفعول(بیٹی) کو مأخذ(کنگن) پہنایا۔

(۲۱)۔۔۔۔۔۔ إِخْرَاجِ مَأخَذ:

مثال			معنی	  			مأخذ		 مدلولِ مأخذ

مَخَّخَ خَالِدٌ الْعَظْمَ	خالد نے ہڈی سے گودا نکالا	                                               مُخٌّ		                                مغز /گودا

    اس مثال میں فاعل(خالد)نے مفعول (عظم)سے مأخذ(گودا)نکالاوراسی کو اخراج مأخذ سے تعبیر کیا جاتاہے۔ 

(۲۲)۔۔۔۔۔۔نِسْبَتْ بِمَأخَذ: 

مثال			معنی					مأخذ	مدلولِ مأخذ

خَوَّنَ خَالِدٌ عَادِلاً	خالد نے عادل کی طرف خیانت منسوب کی	                          خِیَانَۃٌ	                      خیانت کرنا 

    اس مثال میں فاعل(خالد)نے مفعول(عادل)کی طرف مأخذ (خیانت)کی نسبت کی ہے۔