Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
68 - 136
    اس مثال میں فاعل (زید) نے مفعول(خالد) کو مأخذ (پیٹھ )پر مارا                       (16)۔۔۔۔۔۔تَألمِ مَأخَذ:

مثال		معنی				مأخذ		مدلول مأخذ

اَرْئٰ  زَیْدٌ	زید پھیپھڑے میں درد رکھنے والاہوا	رِئَۃٌ		پھیپھڑا

    اس مثال میں مأخذ (پھیپھڑا) زید کی تکلیف کامحل بن رہاہے 

(17)۔۔۔۔۔۔إِلْزَام:کسی فعل کو متعدی سے لازم کرنا۔ جیسے: أَحْمَدَ زَیْدٌ( زید قابل حمد ہوا)۔حالانکہ مجرد میں یہی فعل حَمِدَازباب سَمِعَ متعدی ہے،جیسے: حَمِدْتُ اللٰہَ (میں نے اللہ کی حمد کی) لیکن باب إفعال پرچڑھانے سے لازم ہوگیااور یہ اس کاخاصہ ہے۔

(18)۔۔۔۔۔۔ وِجْدَان: 

مثال		  معنی				مأخذ		مدلولِ مأخذ

أَبْخَلَ بَکْرٌ خَالِداً	بکر نے خالد کو بخل سے متصف پایا	بُخْلٌ		کنجوسی

     اس مثال میں فاعل( بکر) نے مفعول (خالد)کو مأخذ( بخل) سے موصوف پایاہے ۔ 

(19)۔۔۔۔۔۔ تَعْرِیْض:اس کالغوی معنی ہے پیش کرنااوراصطلاحی طور پر فاعل کا مفعول کو مأخذ کے مدلول کی جگہ لے جاناتعریض کہلاتاہے۔

مثال		معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

أَبَاعَ بَکْرٌ بَقَرَۃً	بکر گائے کو منڈی لے گیا	بَیْعٌ		بیچنا