Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
62 - 136
اَقْبَرَ عَمْرٌو	عمرو نے قبر بنائی		قَبْرٌ 		قبر جس میں مردہ کو دفن کیاجاتاہے۔

     اس مثال میں فاعل (عمرو) نے مأخذ (قبر) کو بنایا ہے۔

(5)۔۔۔۔۔۔ بُلُوْغ: اس کی درج ذیل تین صورتیں ہیں: 

۱۔بلوغِ مکانی: فاعل کا مأخذ کی جگہ میں داخل ہونا۔

۲۔بلوغِ زمانی: فاعل کا مأخذ کے وقت پہنچنا۔

۳۔بلوغِ عددی: فاعل کا مأخذ کے مرتبے تک پہنچنا۔ 

صورت 		مثال		  معنی		         مأخذ	  مدلولِ مأخذ

بلوغِ مکانی	أَعْرَقَ زَیْدٌ       زید عراق میں داخل ہوا	عراق	  شہر عراق

بلوغِ زمانی	أَصْبَحَ زَیْدٌ      ز ید صبح کے وقت پہنچا           صُبْحٌ	  صبح کاوقت 

بلوغِ عددی	أَعْشَرَتِ الدَّنَانِیْرُ 	دینار دس تک پہنچ گئے        عَشَرَۃٌ       دس 

(6)۔۔۔۔۔۔ سَلبِ مَأخَذ:

مثال				معنی				مأخذ 	مدلولِ مأخذ	

أَعْرَبَ زَیْدُنِ الْکَلاَمَ زیدنے کلام کے فسادکودور کرکے اسے واضح کیا	عَرَبٌ	فساد

اس مثال میں فاعل (زید)نے مأخذ( فساد)کودور کردیا۔ ''جامی'' میں لکھا ہے کہ مُعْرَبْ یا تو عَرِبَتْ مِعْدَتُہ سے ماخوذ ہے تو اس صورت میں باب إفعال کا ہمزہ سلب کیلئے ہوگااور اسکا معنی ہوگا اِزَالَۃُ الْفَسَادِ، فساد دور کرنا