| خاصیات ابواب الصرف |
اس باب میں درج ذیل خاصیات پائی جاتی ہیں: (۱)تعمل (۲)موافقت(۳)ابتداء(۴)اتخاذ(۵)بلوغ(۶)سلب مأخذ (۷)قطع مأخذ(۸)اعطائے مأخذ (۹)تدریج(۱۰) صیر و ر ت(۱۱) تحول (۱۲)مبالغہ(۱۳)تعدیہ(۱۴)تصییر(۱۵)مطاوعت(۱۶)کثرت مأخذ (۱۷) الزام(۱۸) وجدا ن(۱۹) تعریض (۲۰)لیاقت (۲۱)حینونت (۲۲)تألم مأخذ (۲۳) ضرب مأخذ ۔
(1)۔۔۔۔۔۔ تَعَمُّلْ:
مثال معنی مأخذ مدلولِ مأخذ
اَعْصَمَ زَیْدٌالْقِرْبَۃَ زید نے مشک کو رسی سے باندھا عِصَامٌ رسی جس سے کسی چیز کو باندھاجائے
اس مثال میں فاعل (زید) مأخذ( رسی )کو عمل میں لایا ۔
(2)۔۔۔۔۔۔موافقت:بابإِفْعَال درج ذیل ابوا ب کی موافقت کرتاہے:
۱۔موافقت سَمِعَ وَنَصَرَ: بابإفعال کا سمع ونصرکے ہم معنی ہونا، مثال:خَلَقَ وخَلِقَ الثَّوْبُ وَ أَخْلَقَ الثَّوْبُ :
( کپڑے بوسیدہ ہوگئے)۔ یہ