Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
57 - 136
مشق برائے ثلاثی مجرد ابواب
سوال نمبر1: درج ذیل خاصیات کی تعریف کریں اور مثال سے واضح کریں۔ 

تعمل،موافقت ،اتخاذ،تدریج،کثرت مأخذ،اطعام مأخذ،اعطائے مأخذ، سلب مأخذ،بلوغ،الباس مأخذ،قطع مأخذ،ضرب مأخذ۔

سوال نمبر2: ذیل میں کچھ افعا ل بمع ترجمہ دیئے جارہے ہیں،ان میں پائی جانے والی خاصیات کی نشاندہی کریں۔
وَزَغَ زَیْدٌ				زید نے آہستہ آہستہ پیشاب کیا

وَتَنَ زَیْدٌ عَمْرواً			زید نے عمرو کو شہ رگ پر مارا

غَثٰی الْوَادِی			وادی زیادہ کوڑے کرکٹ والی ہوگئی

صَمَخَ زَیْدٌ بَکْرًا			زید نے بکر کو کان کے سوراخ پر مار ا

عَجَمَ زَیْدٌ الْعُوْدَ 			زید نے دانتوں کے ذریعے لکڑی کی نرمی وسختی معلوم کی 

عَضَدَ عَبْدُالرَّحْمٰنِ خَالِدًا	                        عبد الرحمن نے خالد کو بازو پر مارا 

خَرِبَ عَمْرٌو			عمرو بے کار ہوگیا

حَوِلَتْ عَیْنُہ،			اسکی آنکھ ترچھی ہوگئی
Flag Counter