Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
45 - 136
سبق نمبر: (5)

(۔۔۔۔۔۔باب سَمِعَ یَسْمَعُ کی خاصیات ۔۔۔۔۔۔)
   اس باب سے آنے والے افعال عارضی صفت کو بیان کرتے ہیں یہ باب متعدی ہونے کی نسبت لازم زیادہ مستعمل ہے:جیسے:
فَرِحَ،حَزِنَ، غَضِبَ، وَسِخَ، مَرِضَ، لَسِنَ
وغیرہ،ایسے ہی جن افعال میں رنگ، عیب اور جسمانی حلیہ کے معانی ہوں وہ بھی اسی باب سے آتے ہیں۔ جیسے:
سَمِرَ، اَدِمَ، حَمِقَ، عَوِرَ،کَدِرَ، شَھِبَ، قَھِبَ،کَھِبَ، ضَحِک۔
 نوٹ:

    سَمِعَ یَسْمَع ُکبھی رنگ ،عیب اور جسمانی حلیہ، مرض و درد میں باب کَرُمَ یَکْرُمُ کے باہم شریک ہوتا ہے جيسے:
سَقِمَ وسَقُمَ، عَسِرَوعَسُر
لیکن اسکے لئے شرط یہ ہے کہ اسکا لام کلمہ ''ی'' نہ ہو کیونکہ باب کرم کا لام کلمہ ''ی'' نہیں ہوتا لیکن بَھُوَ الرَّجُلُ و بَھِی(َ مرد خوبصورت ہوا )اس سے مستثنی ہے۔ (ملخص شرح شافیہ ابن حاجب)

اس باب کی درج ذیل خاصیات ہیں:

(۱)تعمل(۲)موافقت (۳)اتخاذ(۴)تدریج(۵)کثرت مأخذ (۶) صیرورت (۷)مطاوعت(۸)تطلیہ (۹)لبس مأخذ(۱۰) تألم مأخذ(۱۱) ترک مأخذ(۱۲)تحول (۱۳) تأذی( ۱۴) تحیر (۱۵)وجدان(۱۶) وقوع۔
Flag Counter