Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
46 - 136
(1)۔۔۔۔۔۔تَعَمُّلْ:

مثال		معنی			مأخذ		مدلولِ مأخذ

کَلِئَتِ الشَّاۃُ	بکری نے سبزہ کھایا		کَلَأٌ		گھاس /سبزہ

     اس مثال میں فاعل (الشاۃ )مأخذ( گھاس )کو کھانے کے کام میں لائی۔ 

(2)۔۔۔۔۔۔ مُوَافَقَت:

    باب سَمِعَدرج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے:

۱۔موافقتِ کَرُمَ وَفَتَحَ :

     جیسے:زَھَدَ وَزَھُدَ اور زَھِدَ زَیْدٌ (زید نے بے رغبتی اختیارکی ) تینوں ابواب ہم معنی ہیں۔

۲۔موافقتِ اِسْتِفْعَال:

         باب سَمِعَ کا باب اِسْتِفْعَال کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:ذَئِبَ زَیْدٌ وَاسْتَذْأَبَ زَیْدٌ( زیدخباثت میں بھیڑئیے کی طرح ہوگیا) دونوں فعل ہم معنی ہیں۔

موافقتِِِِِ تَفَعُّل:

     باب سَمِعَ یَسْمَعُ کا باب تَفَعُّل کے ہم معنی ہونا، جیسے: ذَئِبَ زَیْدٌ وَتَذَأَّبَ زَیْدٌ( زیدمکاری میں بھیڑئیے کی طرح ہوگیا) دونوں ہم معنی فعل ہیں۔

۴۔موافقتإِفعَال:

        باب سَمِعَ کا باب إِفْعَال کے ہم معنی ہونا جیسے:رَحِبَ الْمَکَانُ وَأَرْحَبَ الْمَکَانُ (جگہ کشادہ ہوگئی )دونوں فعل ہم معنی ہیں۔