Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
43 - 136
(5)۔۔۔۔۔۔کَثْرَتِ مأخذ:

مثال		معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

کَلَئَتِ الْاَرْضُ	زمین بہت گھاس والی ہوگئی	کَلَأٌ		گھاس

    اس مثال میں مأخذ( گھاس) زمین میں کثرت سے ہوگئی۔ 

(6)۔۔۔۔۔۔إِطْعَامِ مأخذ:    

مثال		معنی				مأخذ		مدلول مأخذ

لَحَمْتُ زَیْداً	میں نے زید کو گوشت کھلایا		لحْمٌ		گوشت

    اس مثال میں فاعل (ذات متکلم) نے مفعول (زید)کو مأخذ(گوشت) کھلایا۔

(7)۔۔۔۔۔۔إِلْبَاسِ مأخذ:    

مثال			معنی				مأخذ	مدلول مأخذ

لَحَفَ خَالِدٌ فَقِیْرًا	خالد نے فقیر کو لحاف پہنایا		               لِحَافٌ                   	لحاف جواوڑھا جاتاہے۔

     اس مثال میں فاعل(خالد)نے مفعول (فقیر)کو مأخذ( لحاف) اوڑھایا۔ 

(8)۔۔۔۔۔۔ قَطْعِ مأخذ:    

مثال		معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

قَحَفَ عَمْرٌو	عمرو نے کھوپڑی کاٹی                  	                   قِحْفٌ                                 		کھوپڑی

    اس مثال میں فاعل(زید) نے مأخذ( کھوپڑ ی) کو کاٹا ہے۔ 

(9)۔۔۔۔۔۔إِعْطَائے مأخذ:

مثال		معنی			مأخذ		مدلول مأخذ