Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
42 - 136
۲۔موافقت اِفْتِعَال: 

    باب فَتَحَ یَفْتَحُ کا باب اِفْتِعَال کے ہم معنی ہونا۔جیسے :
 رَحَلَ وَارْتَحَلَ زَیْدٌ الْبَعِیْرَ،
 زید اونٹ پر سوار ہوا، یہ دونوں باب ہم معنی ہیں۔

۳۔موافقت إِفْعَال: 

    باب فتح کا باب إِفْعَال کے ہم معنی ہونا۔جیسے: قَعَطَ بَکْرٌ وَانْقَعَطَ بَکْرٌ ، بکر بہت چیخا، یہ دونوں باب ہم معنی ہیں کہ ان کے درمیان معنی میں موافقت ہے۔

۴۔موافقت تَفْعِیْل:

     باب فَتَحَ کا باب تَفْعِیْل کے ہم معنی ہونا۔جیسے: شَسَعَ زَیْدٌ وَ شَسَّعَ زَیْدٌ، زید نے تسمہ بنایا، دونوں باب ہم معنی ہیں کہ ان کے مابین معنی میں موافقت ہے۔

(3)۔۔۔۔۔۔اِتِّخَاذ:

مثال			معنی 		مأخذ		مدلول مأخذ

شَسَعَ زَیْدٌ                	زید نے تسمہ بنایا		شِسْعٌ                      تسمہ جس سے کسی چیز کو باندھا جاتاہے۔

     اس مثال میں فاعل (زید) نے مأخذ (تسمہ )بنایاہے ۔ 

(4)۔۔۔۔۔۔تَدْرِیْج:

    فاعل کا کسی کام کو آہستہ آہستہ کرنا ۔جیسے: قَدَعَ خَالِدٌ، خالدنے گھونٹ گھونٹ پیا۔اس مثا ل میں فاعل (خالد) نے پینے والا فعل آہستگی سے کیا۔
Flag Counter