Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
21 - 136
تَبَاکٰی زَیْدٌ	 زید نے بناوٹی رونا رویا		بُکَاءٌ			رونا

(۱۹)۔۔۔۔۔۔تَصَرُّف: فاعل کا ماخذ میں کوشش اورجَدو جَہد کرنا۔جیسے: اِکْتَسَبَ یُوْسُفُ: (یوسف نے کمائی میں محنت وکوشش کی)۔

(۲۰)۔۔۔۔۔۔ تَخْیِیْر: فاعل کا اپنے لئے ماخذ کو اختیار کرنا۔جیسے: اِطَّبَخَ تِلْمِیْذٌ: (شاگرد نے اپنے لیے پکایا)۔اس مثال میں فاعل نے ماخذ طَبْخ( پکانے کا کام) اپنے لئے اختیارکیاہے ،اسے تخییر کہاجاتاہے۔

(۲۱)۔۔۔۔۔۔ تَدْرِیْج: فاعل کا کسی کام کو آہستہ آہستہ کرنا۔ جیسے: ضَمَسَ زَیْدٌ:( زید نے آہستہ آہستہ چبایا)۔ 

    اس مثال میں فاعل(زید)نے چبانے والا فعل آہستہ آہستہ کیا۔

(۲۲)۔۔۔۔۔۔تَخْلِیْط: فاعل کا مفعول کو مأخذسے لیپنا۔جیسے:

مثال			معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

سَیَّعَ زَیْدٌ الْحَائِطَ زید نے دیوار کو گارے سے لیپا	            سِیَاعٌ         		گارا

(۲۳)۔۔۔۔۔۔تَأَذِّی:فاعل کا مأخذ سے تکلیف اٹھانا۔جیسے: غَرَفَ الإِبِلُ، (اونٹ نے غَرف کھانے سے تکلیف اٹھائی ) 

نوٹ:

     غرف ایک کانٹے دار جھا ڑی کا نام ہے۔

(۲۴)۔۔۔۔۔۔تَعَمُّلْ :فاعل کامأخذ کو کام میں لانا۔جیسے:

مثال 		معنی 		        	مأخذ		مدلولِ مأخذ

رَسَنَ الدَّابَۃَ اس نے جانور کے سرپرلگام باندھی		رَسَنٌ		 لگام