Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
14 - 136
غورکرنے سے یہ سب کچھ معلوم کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ:

    مناطقہ کی اصطلا ح میں خاصہ وہ ہے جوکسی چیزمیں پایا جائے ،اس کے علاوہ کسی اور میں نہ پایا جائے جیسا کہ ناطق ہونا انسان کاخاصہ ہے اس کے علاوہ دوسرے کسی اور جاندار میں نہیں پایاجاتا ۔لیکن یہ بات ذہن نشین رہے کہ یہاں خاصہ کا وہ معنی مراد نہیں جو منطقی لیتے ہیں ،کیونکہ بسااوقات ایک ہی خاصہ متعدد ابواب میں پایاجاتاہے ۔جیسا کہ اِتِّخَاذ ایک ایسا خاصہ ہے جو باب'' ضرب''اور'' نصر'' دونوں میں پایا جاتاہے ۔
 (۲)۔۔۔۔۔۔ماخذ:
    ماخذ سے مراد فعل کا مادئہ اشتقاق ہے یعنی (جس سے فعل بنایا گیاخواہ وہ مصدر ہو یا اسم جامد )۔
 (۳)۔۔۔۔۔۔مدلول ِماخذ:
     مدلول ماخذ سے مراد وہ معنی ہیں جس پر ماخذدلالت کرے مثلا:
أَلْبَنَتِ النَّاقَۃُ
میں فعل
''أَلْبَنَتْ''
کاماخذ''لَبَنٌ''ہے اور مدلولِ ماخذ وہ ہے جس پر لفظِ ''لَبَنٌ''دلالت کررہا ہے یعنی(دودھ) ۔

نوٹ:

    اس کتاب میں جہاں ماخذ کاذکر کیا جائے گاوہاں ہر جگہ مدلولِ ماخذ ہی مرادہوگا۔
(۴)۔۔۔۔۔۔خاصیات کے معانی:
    خاصیات کے ضمن میں بیان کئے جانے والے تمام معانی سماعی ہیں،
Flag Counter