Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
13 - 136
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبق نمبر : (1)
(۔۔۔۔۔۔ابتداءی واجب الحفظ باتیں۔۔۔۔۔۔)

(۱)۔۔۔۔۔۔خاصیات:
 یہ خاصیت کی جمع ہے اور یہ لفظِ (خاصیت ) ''ص''کی تشدید کے ساتھ ہے اور اس کے بعد یائے مصدری ہے۔اس کی اصل یوں ہے: خاصِصِیَّت اور یہ ضاربیت کے وزن پر ہے۔خاصیت خصوصیت کے معنی میں ہے اور ''حاشیہ فاضل لاہوری علی شرح التلخیص''میں ہے کہ خاصیت کا ''خاصہ''پر اطلاق بطورِمبالغہ ہوتاہے۔ جیسے:
زَیْدٌ عَدْلٌ
 (زید بہت زیادہ انصاف کرنے والا ہے) اس میں مبالغہ پر دلالت کرنے کے لئے مصدر کو خبر کے طور پر ذکرکیاجاتاہے۔

صرفیوں کی اصطلاح میں خاصہ کی تعریف:

    صرفیوں کی اصطلاح میں خاصہ سے مراد فعل میں پائے جانے والے وہ زائد معانی ہیں جو لغوی معنی کے علاوہ ہوں۔جیسے:
تَحَفَّظَ زَیْدٌ:
زید نے آہستہ آہستہ حفظ کیا۔ اس مثال میں تَحَفَّظَ کا لغوی معنی تو حفظ (یاد کرنا) ہے لیکن اس میں باب تَفَعُّل کا ایک خاصہ ''تدریج'' بھی پایا جا رہا ہے اوریہ تدریج (کسی کام کو آہستہ آہستہ کرنے) والا معنی تَحَفَّظ کے لغوی معنی سے ایک زائد معنی ہے اور یہی زائد معنی''خاصہ ''کہلاتاہے ۔اسی طرح آئندہ ابواب کے خواص میں
Flag Counter