(۱)۔۔۔۔۔۔کتاب کو حتی المقدور سہل انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
(۲)۔۔۔۔۔۔ کتاب میں مذکور تمام اصطلاحات کی تعریفات کو امثلہ کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔
(۳)۔۔۔۔۔۔خاصیات ابواب کی امثلہ کو نئے انداز میں پیش کر کے انکی وضاحت الگ سے کی گئی ہے ۔
(۴)۔۔۔۔۔۔جگہ بہ جگہ ابواب کے تحت اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
(۵) ۔۔۔۔۔۔ہر مثال کے تحت ماخذ اور مدلول ماخذ کو الگ سے بیان کیا گیا ہے تاکہ سمجھنے اور یاد کرنے میں آسانی ہو۔
(۶)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مجرد،ثلاثی مزید فیہ،رباعی مجرد،رباعی مزید فیہ کے بعد تمارین کو بھی ذکر کیا گیا ہے۔
(۷)۔۔۔۔۔۔خاصیات کو آسان انداز میں یاد رکھنے کیلئے کتا ب کے آخر میں نقشہ جات کااضافہ کیا گیا ہے۔
اللہ عز وجل سے دعا ہے کہ بانی دعوت اسلامی حضرت مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی وتمام اہلسنت کا سایہ عاطفت ہمارے سروں پر تا دیر قائم رکھے اور ہمیں انکے فیوض و برکات سے مستفیض فرمائے اور قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی تمام مجالس بشمول المدینۃ العلمیۃ کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطا فرمائے۔