Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
124 - 136
    اس مثال میں فاعل (ہاشم) نے مأخذ( کھیتی کے بڑھے ہوئے پتوں) کو کاٹا ۔

6۔باب فَیْعَلَۃ:

(۱) الباس مأخذ (۲) قصر (۳) موافقت

(۱)۔۔۔۔۔۔ الباس مأخذ:

مثال				معنی			     مأخذ	مدلول مأخذ

خَیْعَلَتْ زَیْنَبُ ھِنْدَۃَ	زینب نے ہندہ کو بغیر آستین والی قمیص پہنائی             خَیْعَلَۃٌ	بغیر آستین والی قمیص 

    اس مثال میں فاعل(زینب) نے مفعول(ہندہ) کو مأخذ ( بغیر آستین والی قمیص) پہنائی ۔ 

(۲)۔۔۔۔۔۔ قصر:۔ جیسے: ھَیْلَلَ مُسْلِمٌ: مسلمان نے لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ پڑھا۔

    اس مثال میں لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ کہنے والے کے کلام کو بیان کرنے کے لئے طویل جملے کی بجائے فقط ھَیْلَلَ مُسْلِمٌ کہہ دیاجاتاہے اور اسے قصر کہتے ہے ۔ 

(۳)۔۔۔۔۔۔موافقت:باب فَیْعَلَۃ درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے:

۱۔ موافقت تَفَیْعُل : باب فَیْعَلَۃ کا باب تَفَیْعُل کے ہم معنی ہونا۔جیسےـ: شَیْطَنَ تَوْقِیْرٌ وَتَشَیْطَنَ تَوْقِیْرٌ توقیر نے شیطانی فعل کیا، دونوں فعل ہم معنی ہیں۔

۲۔۔موافقت تَفْعِیْل: باب فَیْعَلَۃ کا باب تَفْعِیْل کے ہم معنی ہونا۔ جیسے: