Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
123 - 136
سَرْوَلَتِ الْاُمُّ صَبِیَّہَا ماں نے اپنے بچے کوشلوار پہنائی	سِرْوَالٌ		شلوار

    اس مثال میں فاعل(الام)نے مفعول (صبیہا) کو مأخذ (شلوار) پہنائی ۔ 

4۔ باب فَوْعَلَۃ:

(۱) الباس مأخذ (۲) قصر

(۱)۔۔۔۔۔۔ الباس مأخذ: 

مثال			معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

جَوْرَبَ الْاَبُ اِبْنَہ، باپ نے اپنے بیٹے کو جراب پہنائی	َجْوَرَبٌ		جراب

    اس مثال میں فاعل (الاب) نے مفعول (ابنہ) کو مأخذ (جراب) پہنائی۔

(۲)۔۔۔۔۔۔قصر: جیسے: حَوْقَلَ نَوِیْدٌ : نوید نے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ کہا۔

    اس مثال میں لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ کہنے والے کے قول کو بیان کرنے کے لئے طویل جملے کی بجائے صرف حَوْقَلَ زَیْدٌ کہہ دیاجاتا ہے اوراسی کانام قصر ہے ۔ 

5۔باب فَعْیَلَۃ:

(۱)۔۔۔۔۔۔قطع مأخذ: 

مثال			معنی			     مأخذ	مدلول مأخذ 

شَرْیَفَ ہَاشِمٌ	ہاشم نے کھیتی کے بڑھے ہوئے پتے کاٹے شِرْیَافٌ	کھیتی کے بڑھے ہوئے پتے