Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
125 - 136
 ھَلَّلَ وَارِثٌ وَ ھَیْلَلَ وَارِثٌ، وارث نے لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ پڑھا، دونوں فعل ہم معنی ہیں۔

7۔باب فَعْلاَ ۃ:

(۱)۔۔۔۔۔۔ الباس مأخذ: 

مثال			معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

قَلْسٰی زَیْدٌعَمْرواً	زید نے عمرو کو ٹوپی پہنائی	             قَلَنْسُوَۃ 		               ٹوپی

    اس مثال میں فاعل (زید) نے مفعول( عمرو) کو مأخذ( ٹوپی) پہنائی۔ 

نوٹ:

    ملحق برباعی مجرد کے تمام ابواب میں الباس مأخذ کی خاصیت متفق ہے، جبکہ باب فَوْعَلَۃ میں الباس مأخذ کے ساتھ قصر اورباب فَیْعَلَۃ میں الباس، قصر اور موافقت بھی پائی جاتی ہیں۔