| خاصیات ابواب الصرف |
باب فَعْلَل َکی خاصیات درج ذیل ہیں: (۱)موافقت (۲)مطاوعت(۳)تدریج(۴)لبس مأخذ(۵)تعمل (۶) قطع مأخذ(۷)اعطائے مأخذ (۸) اطعام مأخذ (۹) صیرورت (۱۰) تطلیہ (۱۱) مبالغہ(۱۲) قصر(۱۳) تحویل(۱۴) تخلیط(۱۵) اخراج مأخذ(۱۶) الباس مأخذ (۱)۔۔۔۔۔۔موافقت:باب فَعْلَلَ درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے : ۱۔موافقت نَصَرَ یَنْصُرُ: باب فَعْلَلَ کا باب نَصَرَ یَنْصُرُ کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:
قَرَصَ خَالِدٌ وَقَرْصَمَ خَالِدٌ:
خالدنے کاٹا،دونوں ا بواب کے دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ ۲۔موافقت تَفْعِیْل: باب فَعْلَلَ کاباب تَفْعِیْل کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
قَرَّصَ عَمْروٌ وَقَرْصَبَ عَمْروٌ:
عمرو نے کاٹا، ان دونوں فعلوں کا ایک معنی ہے۔ ۳۔موافقت تَفَعْلَلَ: باب فَعْلَلَ کا باب تَفَعْلَلَ کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
کَرْدَحَ ہَاشِمٌ وَ تَکَرْدَحَ ہَاشِمٌ :
ہاشم چھوٹے قد والے کی طرح دوڑا۔ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔