کھانے کا اِسلامی طریقہ |
، کُلّیّاں کرکے مُنہ کا اگلا حصّہ بھی دھولیجئے مگر کھانے سے قَبل دھوئے ہوئے ہاتھ مت پُونچھئے۔سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:'' کھانے سے پہلے اور بعد میں وُضو کرنا( یعنی ہاتھ مُنہ دھونا)رِزق میں کُشادَگی کرتا اور شیطٰن کو دُور کرتا ہے۔''
(کنزالعُمّال ج۱۵ص۱۰۶حدیث ۴۰۷۵۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
(4) اگر کھانے کیلئے کسی نے مُنہ نہ دھویا تو یہ نہیں کہیں گے کہ اِس نے سنّت ترک کر دی ۔ ہاں جُنُب ( یعنی بے غسلے ) نے اگر منہ نہ دھویا تو مکروہ ہے اور حیض والی کا بغیر دھوئے کھانا مکروہ نہیں۔
( بہارِ شریعت حصہ ۱۶ ص۲۰مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)
(5)کھاتے وَقْت اُلٹا پاؤں بچھادیجئے اور سیدھا گُھٹنہ کھڑا رکھئے یا سُرین پر بیٹھ جایئے اور دونوں گُھٹنے کھڑے رکھئے یا دوزانوبیٹھئے،تینوں میں سے جِس طرح بھی بیٹھیں گے سُنّت ادا ہوجائے گی۔