کھانے کا اِسلامی طریقہ |
(6) اسلامی بھائی ہو یا اسلامی بہن سبھی چادر یا کُرتے کے دامن کے ذَرِیعے پردے میں پردہ ضَرور کریں ورنہ کپڑے تنگ ہوئے یا کُرتے کادامن اٹھا ہو گا توگھر کے افراد وغیرہ بد نگاہی کے گناہ میں پڑ سکتے ہیں۔ اگر ''پردے میں پردہ ''ممکِن نہ ہو تو دوزانو بیٹھئے کہ سنّت بھی ادا ہو جائے گی اور خود بخود پردہ بھی ہو جائے گا۔کھانے کے علاوہ بھی بیٹھنے میں پردے میں پردہ کی عادت بنایئے۔ (7)چار زانو یعنی چوکڑی مار کر بیٹھے ہوئے کھانا سنّت نہیں ۔کہتے ہیں:اس سے پیٹ باہَر نکلتا ہے۔
(8)پہلے لقمہ پر بِسمِ اللہ دوسرے سے قبل بِسمِ اللہ الرَّحمٰن اور تیسرے سے پہلے بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم پڑھئے۔
( اِحیاء العُلُوم ج۲ص ۶ دارصادر بیروت )