کھانے کا اِسلامی طریقہ |
کی نیَّت اُسی صورت میں سچّی ہو گی جبکہ بھوک سے کم کھانے کا بھی ارادہ ہو ورنہ سِرے سے نیّت ہی بے معنیٰ ہو جائے گی کیوں کہ خوب ڈَٹ کر کھانے سے عبادت کیلئے قُوَّت حاصل ہونے کے بجائے مزید سُستی پیدا ہوتی ہے۔کھانے کی عظيم سُنَّت یہ ہے کہ بھوک لگی ہوئی ہوکہ بِغير بھوک کے کھانے سے طاقت تو کیا آئے گی اُلٹا صحّت خراب اوردِل بھی سخت ہوجاتا ہے۔حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو طالب مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، ایک روایت میں ہے:'' سیر ہونے کی حالت میں کھانا برص پیدا کرتا ہے۔
( قُوت القلوب ج۲ ص ۳۲۶ مرکز اھلسنت برکاتِ رضا، ہند)
(2)ایسا دسترخوان بچھائیے جس پر کوئی حرف، لفْظ، عِبارت ، شِعریا کمپنی وغیرہ کا نام اُردو،انگریز ی کسی بھی زَبان میں نہ لکھا ہوا ہو۔
روزی میں بَرَکت کا نسخہ
(3) کھاناکھانے سے پہلے اور بعد دونوں ہاتھ پُہنچوں تک دھونا سنّت ہے