Brailvi Books

کرسچن مسلمان ہوگیا
7 - 28
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیَّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ  ؕ
دُرُودِ پاک کی فضیلت
     شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانئ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درودوسلام''میں نقْل فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ ،سلطانِ باقرینہ ،قرارِ قلب و سینہ ،فیض گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کافرمانِ برکت نشان ہے:''مجھ پردُرود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِپاک پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لیے نور ہو گا۔''
(فردوسُ الاخبار، رقم الحدیث۳۱۴۸،ج۳،ص۴۱۷، طبعۃ دارالکتب العربی بیروت)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(1) کرسچین مسلمان ہوگیا
    U.K (انگلینڈ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں بہت عرصے سے ایک کرسچین پر انفرادی کوشش کررہا تھا کہ وہ مسلمان ہوجائے مگر مجھے کامیابی نہیں مل رہی تھی۔اسی دوران مکتبۃ المدینہ نےV.C.D.بین الاقوامی اجتماع
Flag Counter