رمضان المبارک ۱۴۲۶ھ میں جب شیخ طریقت امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی رقت انگیزدعا T.V.پر(بغیر چہرے کے محض آواز کے ذریعے) بیک وقت دنیا کے تقریباً144 ممالک میں سنائی دی تو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک سے بھی مدنی بہاریں موصول ہونا شروع ہو گئیں ۔ (تفصیل کے لئے مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ.'' T.Vاورمووی ''کا مطالعہ فرمالیجئے) ۔
الحمدللہ عزوجل شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی ذاتِ مبارکہ پر اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا خاص کرم ہے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ کی شخصیت میں ربّ عزوجل نے ایسی تاثیر عطا فرمائی ہے کہ کئی گناہ گار صرف آپ کے نورانی چہرے اور سراپا سنت پیکر کے دیدار کی برکت سے تائب ہو کر نیکیوں پر گامزن ہو جاتے ہیں ، نیکو کاروں کی رقت قلبی میں اضافہ ہو تا ہے ۔ آ پ کی صحبت اصلاح اعمال کا ذریعہ بنتی ہے ۔چونکہ اس پر فتن دور میں جب میڈیا کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور گمراہ کن عقائدواعمال پر مبنی وی .سی .ڈیز کی بھر مار ہے۔چنانچہ نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے مقدس جذبے کے تحت مکتبۃ المدینہ نے پچھلے دنوں دو وی .سی . ڈیز بنام''دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں ''اور ''بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف ''جاری کیں ۔ الحمدللہ عزوجل ان کے ریلیز ہونے کے چند ہی دنوں میں مدنی بہاریں موصول ہونا شروع ہو گئیں جن میں سے15 بہاریں پیش خدمت ہیں۔