| کرسچن مسلمان ہوگیا |
مرکز الاولیاء لاہور(پاکستان)کے ایک عَلاقے جلوموڑ (مغل پورہ ) میں ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں جب V.C.D.اجتماع کیا گیا تو اس میں دکھائے گئے اجتماعی اعتکاف کے پُربہار مناظر اور الوداعِ رمضان کا پُر سوز انداز دیکھ کر اسلامی بھائیوں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ۔ جبV.C.D.اجتماع ختم ہوا تو کئی اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ سبز سبز عمامے شریف سے اپنے سرسبز کر لئے اور داڑھی رکھنے کی بھی نیّت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی قَیّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم اس پہ فدا ہوبچہ بچہ یااللہ (عزوجل) میری جھولی بھر دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(12) اِجتِماع میں شریک ہوگئے
ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ میں طویل عرصے سے ایک شخصیت پر انفرادی کوشش کررہا تھا مگر وہ غلط فہمیوں کے باعث مجھ سے طرح طرح کے سوالات کرتے جن کے جوابات دینے کی میں اپنی سی کوشش کرتا مگر وہ مطمئن نہ