صوبہ پنجاب (پاکستان) کے شہر شیخوپورہ کے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے شہر میں. V.C.Dاجتماع کی ترکیب بنائی گئی جس میں کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔ان شُرکاء میں دو ایسے نوجوان بھی موجود تھے جوکہ فیشن کے دلدادہ اور انتہائی ماڈرن تھے۔ V.C.Dدیکھ کر ان کے دل میں مدنی اِنقِلاب برپا ہو گیا۔چُنانچہ انہوں نے سابِقہ گناہوں سے توبہ کی اوردعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شریک ہونے لگے۔کچھ ہی عرصے میں ان کے چہروں پر سنّت کے مطابِق داڑھی شریف دکھائی دینے لگی اور سر پر سبز عمامہ شریف کا تاج بھی سج گیا ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ آج وہ دونوں اسلامی بھائی عاشِقان رسول کے ہمراہ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہیں۔