ڈیر اسماعیل خان(سرحد)کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ یوں بیان ہے: مدرسۃ المدینہ مڑیالی میں اجتماعی اعتکاف کے دورانV.C.D.اجتماع کیا گیا۔ بینَ الاقوامی اجتماع اور اجتماعی اعتکاف کے ایمان افروز مناظر دیکھ کر شرکاء بہت متاثر ہوئے ۔ الوداعِ رمضان کے رقّت آمیزمناظردیکھ کر تورونے لگے ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلّ اجتماع کے اختتام پر کئی اسلامی بھائیوں نے اپنے سر پر عمامہ سجالیا،داڑھی شریف بھی چہروں پر سجانے کی نیتیں بھی کیں۔کئی اسلامی بھائی مَدَنی قافلہ کورس کے لئے تیّار ہوگئے ۔ بعض اسلامی بھائیوں پر تو ایسی رقّت طاری ہوئی کہ انہوں نے وہ رات عبادت میں گزاری ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلّ کثیر اسلامی بھائیوں نے عید کے دن عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں میں سفر اختیار کیا ۔