الاقوامی اجتماع میں شریک ہوا ۔وہاں پر خوفِ خدا اور عشقِ مصطفی عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے معمور بیانات سن کر مجھے گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اور میں نے نمازوں کی پابندی کی نیّت بھی کی۔ جب میں اجتماع میں شرکت کے بعد گھر پہنچا تو نمازِ فجر میں اٹھنے کے لئے الا رم لگایا تو میری اہلیہ کہنے لگی کہ ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ میں بھی آپ کے ساتھ بیدار ہوکر نمازِ فجر ادا کروں گی ۔میں نے اپنے چہرے پر میٹھی میٹھی سنّت داڑھی شریف بھی سجا لی ہے ۔میں اپنی چکن شاپ پر خریداری کے لئے آنے والے اسلامی بھائیوں پر بھی انفرادی کوشش کرتا ہوں۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلّ اس انفرادی کوشش کی برکت سے 2اسلامی بھائی مَدَنی قافلے میں سفر کی سعادت پاچکے ہیں ۔ میری خوش نصیبی کی معراج دیکھئے کہ میں اللہ عزوجل کے ولی ،امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھوں مرید ہوکر عطّاری بھی بن چکا ہوں ۔ کچھ عرصے بعد میرے کزن کی شادی ہے ۔میری خواہش ہے کہ اس کی شادی کے موقع پرV.C.D.اجتماع کی ترکیب بناؤں ۔''