مرکز الاولیاء (پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ الحمدللہ عَزَّوَجَلّ مجھے دعوتِ اسلامی کے بینَ الاقوامی اجتماع کے بعد ہاتھوں ہاتھ 3دن کے مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کی سعادت حاصل ہوئی۔ہمارا مَدَنی قافلہ مرکزالاولیاء کے علاقے لیاقت آباد کوٹ لکھپت کی جامع مسجد غوثیہ میں حاضر ہوا ۔ وہاں میری ایک نوجوان اسلامی بھائی سے ملاقات ہوئی جس نے کچھ یوں بیان کیا :''بینَ الاقوامی اجتماع سے پہلے میں نے اپنے عَلاقے میں ہونے والےV.C.D.اجتماع میں شرکت کی ۔ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی رقّت انگیز دعائے رمضان سن کر میں بہت متأثر ہوا اور بینَ الاقوامی اجتماع کے مناظِر دیکھ کر اجتماع میں شرکت کا بھی ذہن بنا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلّ میں بینَ