ساؤتھ کوریا(South Korea) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح سے بیان ہے کہ پہلے پہل میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بدعقیدہ لوگوں کی ایک جماعت سے کافی متأثر تھا اورغلط فہمی کے باعث انہیں دین ِ اسلام کے حقیقی خُدام تصوّر کرتا تھا ۔میری دُرُست رہنمائی کی ترکیب اس طرح بنی کہ 27ویں شبِ رمضان ۱۴۲۸ھ کو فیضانِ مدینہ( کوریا )میں اجتماعی اعتکاف کے دوران بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف نامیV.C.D. دکھائی گئی۔ جس میں مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع اور دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماعی اِعتِکاف کی جھلکیاں پیش کی گئیں تھیں ۔ اس V.C.D.میں دکھائے جانے والے مناظر دیکھ کر میں دنگ رہ گیا کہ دعوتِ اسلامی ہی وہ تحریک ہے جو عالمگیرپیمانے پر تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عظیم خدمت سرانجام دے رہی ہے ۔ اور حج کے بعد مسلمانوں کاسب سے بڑا اجتماع مدینۃ الاولیاء ملتان میں ہوتا ہے ۔میں دعوتِ اسلامی کی مثالی کارکردگی سے