Brailvi Books

کرسچن مسلمان ہوگیا
10 - 28
آفیسر کو بھی پیش کی ۔ اگلے دن جب میں آفس پہنچا تو اُس آفیسر نے مجھے اپنے کمرے میں بلایا اور اپنے سامنے والی کرسی پر بیٹھنے کا اشارہ کیا ۔ اس عزت افزائی پر میں بہت حیران ہوا کیونکہ عام طور پر وہ آفس کے لوگوں کو اپنے سامنے بٹھانا پسند نہیں کرتا تھا ۔ بہرحال میں کرسی پر بیٹھ گیا ۔آج اس کا لہجہ انتہائی نرم اور برادرانہ تھا ۔ اس نے تقریباً25 منٹ تک مجھ سے دعوتِ اسلامی کے بارے میں سوالات کئے جن کے میں نے اپنی معلومات کے مطابق جوابات دئيے اور اسے دعوتِ اسلامی اور امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی عظیم دینی خدمات کے بارے میں بتایا۔اس نے کہا : ''میں نے وہV.C.D.دیکھی ہے ، میں بہت متأثر ہوا ہوں کہ اتنے مختصر سے عرصے میں اسقدر ترقی ، یہ کوئی معمولی بات نہیں ، دعوتِ اسلامی والے واقعی بہت عظیم کام کررہے ہیں۔'' پھر اس نے اسی وقت دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی اجتماع میں جانے کے لئے میری چھٹیاں بھی منظور کر لیں اور آفس کی مسجد کی خدمات بھی اہلسنّت کو سونپ دیں ۔
دعوتِ اسلامی کی قَیّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم 

اس پہ فدا ہوبچہ بچہ یااللہ (عزوجل) میری جھولی بھر دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter