Brailvi Books

کربلا کا خونی منظر
9 - 40
درس سننے والی وہ اسلامی بہن ان پر عمل کرے یا نہ کرے آپ کے نامۂ اعمال میں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بیس سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائیگا۔ اور اگر آپ سے سُن کراس اسلامی بہن نے عمل کرنا شروع کردیاتو وہ جب تک عمل کرتی رہے گی آپ کو بھی برابر اس کا ثواب ملتا رہے گااور اگر ا س نے کسی اور تک آپ سے سُنی ہوئی کوئی سنّت پہنچائی تو اس کا ثواب اس پہنچانے والی کو بھی ملے گا اور آپ کو بھی ۔ اس طرح اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا ثواب بڑھتا ہی چلاجائے گا۔ اگر نیکی کی دعوت کاآخِرت میں ملنے والا ثواب بندہ دنیا ہی میں دیکھ لے تو پھر شاید کوئی لمحہ بھی بیکار نہ جانے دے بس ہر وقت ہی نیکی کی دعوت کی دھوم مچاتا رہے ۔

     شیطان کے وسوسوں کو تو قریب بھی نہ پھٹکنے دیں کہ وہ تو ایسے حالات پیدا کریگا ہی کہ آپ نیکی کی دعوت کے اس عظیم کام کو چھوڑدیں ۔فيضانِ سُنت سے درس دينا بھی دعوتِ اسلامی کا ايك مَدَنی کام ہے ۔ وقت مقرَّر کر کے روزانہ درس کے ذَرِیْعے خوب خوب سُنتوں کے مَدَنی پھول لُٹائيے اور ڈھيروں ثواب کمائيے۔