Brailvi Books

کربلا کا خونی منظر
10 - 40
درسِ فيضانِ سُنَّت کے مَدَنی پھول
(یہ طریق کار اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں سبھی کیلئے مفید ہے)
فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جو شخص ميری اُمّت تک کوئی اِسلامی بات پہنچائے تا کہ اُس سے سُنَّت قائم کی جائے يا اُس سے بد مذھبی دُور کی جائے تو وہ جنتَّی ہے۔
(حِلْيَۃُ الْاَوْلِياء ج۱۰ص۴۵رقم ۱۴۴۶۶دارالکتب العلميۃ بيروت)
سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمايا:'' اللہ تعالیٰ اسکو ترو تازہ رکھے جو ميری حديث کو سنے ، ياد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے ۔ ''
             (سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج۴ ص۲۹۸حدیث ۲۶۶۵ دارُالفکر بيروت)
حضرتِ سیِّدُنااِدريس عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے نام ِمبارَک کی ايك حِکمت يہ بھی ہے کہ کُتُب الہٰیہ کی کثرتِ درس و تدریس کے باعث آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا نام اِدريس ہوا۔
( تفسيرکبیر ج ۷ ص ۵۵۰ ، داراحیاء التراث العربی بیروت، تفسير الحسنات ج۴ص۱۴۸ ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیاء لاہور)
Flag Counter