Brailvi Books

کربلا کا خونی منظر
8 - 40
نیکی کی دعوت کا ثواب
    ایک بار حضرتِ سیِّدُنا مُوسیٰ کلیمُ اللہ علٰی نَبِیِّنا وَعَلیہِ الصّلوٰۃ وَالسّلام نے بارگاہِ خُداوندی عَزَّوَجَلَّ میں عرض کی: یا اللہ عزَّوَجَلَّ جو اپنے بھائی کو نیکی کا حکم کرے اور بُرائی سے روکے اس کی جَزا کیا ہے؟ اللہ تبارَکَ وَتَعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میں اُس کے ہر ہرکلمہ کے بدلے ایک ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اُسے جہنَّم کی سزا دینے میں مجھے حَیا آتی ہے۔
(مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب ص۴۸ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
نیکیوں کا انبار
    سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! اگر ہم کسی کو بھلائی کی ایک بات بتائیں گے تو ہمیں ایک سال کی عبادت کا ثواب ملے گا تو غور فرمائيے کہ جب آپ کسی ایک اسلامی بہن کو بھی ''فَیضانِ سنّت'' سے دَرس دیں گی اور فرض کریں آپ نے دو صَفَحات پڑھ کر سنائے اور ان میں اگر بیس باتیں نیکی و بھلائی کی بیان ہوئیں تو
Flag Counter