کربلا کا خونی منظر |
سلسلہ رہا، نَمازوں اور روزوں میں غَفلت ہوئی، اور اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اُس کے مَحبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ناراض ہوگئے اور عذاب کی صورت ہوئی تو پھر اندھیری قَبْر میں اور وہ بھی سانپ بچّھوؤں کے ساتھ، قِیامت تک کیسے گزارہ ہوگا؟ لہٰذا ہر دَم موت پیشِ نظر رہے اور جلد ترختم ہوجانے والی مختصَر ترین زندگی میں طویل ترین آخِرت کی تیّاری کر لیجئے ۔
مِرا دل کانپ اُٹھتا ہے کلیجہ منُہ کو آتا ہے کرم یارب! اندھیرا قبر کا جب یاد آتا ہے
مَدَنی ماحول کی بَرَکت
مِری مَدَنی بیٹی! تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک ، ''دعوتِ اسلامی'' کا کام کرنے میں جہاں کثیر ثواب ہے وہاں یہ بھی فائدہ ہے کہ مَدَنی ماحول نصیب ہوتا ہے اور خود اپنی بھی اچّھے عمل کرنے کی عادت پڑجاتی ہے، عشقِ مدینہ و تاجدارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نصیب ہوتا ہے اور نیکی کی دعوت دینے کے فضائل کا تو اس بات سے اندازہ لگائیں کہ