Brailvi Books

کربلا کا خونی منظر
6 - 40
 بیٹی! اس منظر کو یاد کرینگی تو اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنی معمولی سی تکلیف کے اِحساس پر آپ کوخود ہی ہنسی آئے گی کہ کیا ہماری بھی کوئی تکلیف ہے!
پیارے مبلّغ ! معمولی سی مشکل پہ گھبراتا ہے

دیکھ حُسین نے دین کی خاطِر سارا گھر قربان کیا
    بَہَرحال صبْرو شِکَیبائی (شِ۔کے۔بائی)کا دامن تھامے، حُسنِ اَخلاق کا پیکر بنی رہیں اور اپنی مختصَر ترین زندگی کو شریعت وسنّت کے مطابِق گزاریں اور تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک''دعوتِ اسلامی'' کے مَدَنی ماحول سے ہر دَم وابَستہ رہیں اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتی رہیں۔
مَوت اٹل ہے
    یاد رہے! مَوت اَٹل ہے، عنقریب ہمارے ناز اٹھانے والے ہمیں اپنے کندھوں پر لاد کر ویران قبرِستان میں اندھیری قبر کے اندر مَنوں مِٹّی تلے دَفْن کرکے تنہا چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ اگر خُدانخواستہ غیر شرعی فیشن بھری زندگی ہوئی، بے پردگی کا
Flag Counter